گوجرانوالہ ٹرین حادثہ، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر چیف کنٹرولر لاہور ڈویژن سمیت 8 اہلکار معطل

26 جولائی 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) گوجرانوالہ کے قریب 2 جولائی کو پیش آنیوالے ٹرین حادثے میں ریلوے لاہور ڈویژن کے چیف کنٹرولر سمیت ماتحت عملہ کے 8 اہلکار معطل کردئیے گئے۔ محکمے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے یہ ایکشن پاک فوج اور ریلوے افسروں پر مشتمل جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر کیا ہے۔ انہوں نے انکے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ معطل ہونیوالے ملازمین میں محمد فیاض اسسٹنٹ ڈرائیور لوکو شیڈ فیصل آباد، شاہد حمود پوائنٹس مین فیصل آباد، محمد احسان الحق سٹیشن سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد، محمد رفیق لوکو فورمین فیصل آباد، زاہد سعید چیف کنٹرولر آفس لاہور، سید ظفر صدیق اختر ڈپٹی چیف کنٹرولر لاہور، اللہ رکھا ڈپٹی چیف کنٹرولر لاہور اور محمد اویس اختر سیکشن کنٹرولر لاہور شامل ہیں۔