رمضان اور عید گزر جانے کے بعد بھی پھلوں سبزیوں کے ریٹ نیچے نہ آئے

26 جولائی 2015
رمضان اور عید گزر جانے کے بعد بھی پھلوں سبزیوں کے ریٹ نیچے نہ آئے

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 9 سبزیوں، 5 پھلوں، برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کی قیمت 2 روپے اضافے سے 31 روپے، پیاز 5 روپے اضافے سے 60 روپے، لہسن دیسی 9 روپے اضافے سے 99 روپے، لہسن چائنہ 11 روپے اضافے سے 131 روپے، کھیرا 2 روپے اضافے سے 24 روپے، گھیا توری 2 روپے اضافے سے 24 روپے، پھول گوبھی 2 روپے اضافے سے 37 روپے، سبز مرچ 4 روپے اضافے سے 35 روپے، شملہ مرچ 7 روپے اضافے سے 51 روپے، پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو پاکستانی ایک روپے اضافے سے 158 روپے، الیچی 15 روپے اضافے سے 214 روپے، آم سہارنی 5 روپے اضافے سے 58 روپے، آم چونسہ موسمی 11 روپے اضافے سے 110 روپے، ایک کلو برائلر کا گوشت 18 روپے اضافے سے 246 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 8 روپے اضافے سے 92 روپے ہو گئی۔