لاہور: لاکھوں کی وارداتیں، گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
لاہور+ گوجرانوالہ+ کامونکے (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ساتھی فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکوئوں نے شمالی چھائونی کے علاقہ میں عبدالرزاق کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 85 ہزار نقدی، زیورات و قیمتی سامان، شیرا کوٹ کے علاقہ میں فرنچائزڈ میں عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک لاکھ 18ہزار نقدی، مانگا منڈی میں اجمل کی دکان سے 80 ہزار، اسلام پورہ میں ابوالفجر اور اسکی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی و زیورات، مغل پورہ کے علاقہ میں خالد اور فیملی سے 2 لاکھ 60مالیت کی نقدی و زیورات، گلشن اقبال کے علاقہ میں پرویز کی فیملی سے 2لاکھ، قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ناصر سے 3لاکھ 67ہزار کی نقدی و موبائل، گوالمنڈی کے علاقہ میں منظور سے 1 لاکھ20 ہزار کی نقدی و موبائل، کاہنہ میں شفاقت اور فیملی سے 88 ہزار کی نقدی و موبائل، گلشن راوی میں اسلم اور اسکی فیملی سے 70ہزار کی نقدی و موبائل، گارڈن ٹائون میں حسین سے 28ہزار نقدی و موبائل، نشتر کالونی میں سلطان سے 13ہزار کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔گجرپورہ میں عاصم، نشتر کالونی میں اعظم، فیکٹری ایریا میں اسلم، پارک میں اقبال، لٹن روڈ میں مراد، شمالی چھائونی میں قیصر، ملت، شاہدرہ میں اختر کی موٹر سائیکلیں اور ڈیفنس اے میں اختر کی گاڑیاں چوری کر لیں گئیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق راجکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو اروپ کے علاقہ سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، پولیس کے علم ہونے پر ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کر دیا۔ راجکوٹ پہنچنے پر پولیس اور ڈاکوئوں میں فائرنگ شروع ہو گئی۔ ایک ڈاکو مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت وحید عرف وحیدو کے نام سے ہوئی ہے۔ کامونکے میں گذشتہ علی الصبح پانچ بجے کے قریب دو نامعلوم چور معروف ڈیلر شفیق ارائیں کی دکان کے تالے توڑ کر 75 تولے طلائی زیورات اور ساڑھے پانچ لاکھ روپے چرا کر لے گئے۔ تتلے عالی پولیس سٹیشن سے چند گز پر محلہ اسلام پورہ کے اسلم کی کریانہ کی دکان سے آٹھ ہزار نقدی اور پچاس ہزار کا گھی، چینی، دالیں سگریٹ اور دیگر چیزیں چرا کر لے گئے۔علاوہ ازیں فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ چوروں نے اقبال کے گھر گھس کر اور مکان کے تالے توڑ کر ہزاروں کا سامان چوری کرلیا جبکہ شفقت علی حنیف اور شیر احمد کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔