شاہکوٹ: کوئٹہ سے لاہور آنیوالی ٹرین کی بولی پٹڑی سے اتر گئی‘ بچوں سمیت 15 مسافر زخمی

26 جولائی 2015

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)کوئٹہ سے لاہور آنے والی مسافر ٹرین کی بوگی شاہ کوٹ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں بچوںسمیت 15افرادزخمی ہوگئے۔ کو ئٹہ سے لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس ٹرین جب سانگلہ ہل سے روانہ ہو ئی تو ریلوے سٹیشن سے نکلتے ہی ٹرین کا کراس سنگل ٹوٹ گیا۔ انجن اور دو بو گیا ں آگے اور باقی بو گیاں پیچھے رہ گئیں اور ٹرین کی ایک بوگی پٹڑی سے نیچے اتر گئی۔ مسافروں نے بتا یا کہ حادثہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اگر ٹرین تیز رفتار ہوتی تو بڑا نقصان ہوتا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔