پاکستان آگہی پروگرام: نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے موبائل یونٹس کا مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ

26 جولائی 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹارز کالج جی ٹی روڈ‘ انویٹو سائنس اکیڈمی/ محمدیہ اکیڈمی‘ بند روڈ‘ مدرسہ انوارِ مدینہ حفظ القرآن‘ حاجی پورہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 212 تھی۔