مجید نظامی نے عمر بھر غیرتِ ایمانی کے ساتھ باطل قوتوں کو للکارا : پیر کبیر علی شاہ

26 جولائی 2015
مجید نظامی نے عمر بھر غیرتِ ایمانی کے ساتھ باطل قوتوں کو للکارا : پیر کبیر علی شاہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) آبروئے صحافت مجید نظامی مرحوم عظیم عاشق رسول تھے جنہوں نے ساری عمر غیرت ایمانی کی للکار کے ساتھ باطل قوتوں کو للکارا۔ انہوں نے اپنی زندگی استقامت اور ہمت کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی فکر کو عام کرنے کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ جرأت و جوانمردی، دلیری، پختہ کردار کے امین مجید نظامی مرحوم نے دو قومی نظریہ اور نظریہ پاکستان کی آبیاری آخری سانس تک جاری رکھی۔ تحریک پاکستان سے لیکر استحکام پاکستان تک نوائے وقت گروپ کا کردارکسی سے کوئی پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی حمید نظامی مرحوم کے لگائے ہوئے پودے کی نہ صرف آبیاری کی بلکہ اسے تناور درخت بنا دیا۔ یہ بات عالمی چادر اوڑھ تحریک کے بانی امیر پیر سید محمد کبیر علی شاہ سجادہ نشین چورہ شریف نے خیابان چورہ شریف لاہور میں مجید نظامی مرحوم کے لیے ایصال ثواب کی پہلی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ مجید نظامی مرحوم کی فکر کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مجید نظامی مرحوم اپنے قلم کی حرمت کے سچے امین تھے انہوں نے قلم کی حرمت کی ہمیشہ پاسبانی کرتے ہوئے قلم کو بطور تلوار استعمال کر کے نظریہ پاکستان کے مخالفین کے خلاف بھرپور استعمال کیا۔ ایٹمی دھماکوں میں اگر مجید نظامی مرحوم کردار ادا نہ کرتے ہوئے آج شاید پاکستان اٹیمی طاقت نہ ہوتا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...