میر پور میں مجید نظامی کی برسی پر تقریب آج ہو گی
میرپور (نامہ نگار) امام صحافت، نظریہ پاکستان کے نگہبان اور کشمیریوں کے عظیم محسن ڈاکٹر مجید نظامی کی برسی کے موقع پر ان کی تحریک آزادی کشمیر، پاکستان کے نظریاتی و معاشی استحکام اور عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کیلئے لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈاکٹر مجید نظامی فورم کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ہوٹل جبیر میرپور میں آج دن10-30بجے منعقد ہو گی جس کی صدارت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن (MLA) کریں گے۔