جھوٹ بولنا رحمان ملک کی مستقل عادت ہے اور اسی خوبی نے انھیں کرپٹ مافیا کا ترجمان بنایا ہے۔ رانا ثناء اللہ خان
لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں پنجاب کے وزیر قانون نے مشیر داخلہ رحمان ملک کو ایک بار تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک کے ڈراموں سے ملک کا ہر شہری آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا مشیر داخلہ کی ایک مستقل عادت ہے اور اپنی اسی خوبی کی بنا پر ہی وہ ملک میں کرپٹ مافیا کے ترجمان بنے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ رحمان ملک جیسا ایک ناکام وزیر اور مشیر داخلہ ملک کی تاریخ میں دوبارہ کبھی نہیں ملے گا۔