بھارت کےساتھ نتیجہ خیزمذاکرات چاہتے ہیں لیکن توقعات حقیقت پسندانہ ہونی چاہیئیں۔ حنا ربانی کھر
بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کی دعوت پر بھارت روانگی سے قبل ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ تھمپو میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد سے شروع ہونے والے مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت حسین کو اعتماد میں لیا ہے۔ بھارت سے نتیجہ خیز مذاکرات کے خواہاں ہیں تاہم اس سلسلے میں توقعات حقیقت پسندانہ ہونی چاہییں۔ بھارت کو دشمن نہیں پاکستان کا دوست ہمسایہ ملک سمجھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل ہونے والے پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات میں دہشتگردی، باہمی تعلقات، تجارت، مسئلہ کشمیر اور ویزوں کے طریقہ کار کو سہل بنانےسمیت سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات کے نتائج پر غور کیا جائے گا۔