لاہور (خبر نگار) لاہور کی سیشن عدالت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے عملے پر حملہ اور گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں گلوکار جواد احمد اور سکیورٹی گارڈ عدیل کی عبوری ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کاظمی نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور تحقیقات مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر کا بیان لیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔
لیسکو عملہ پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ گلوکار جواد احمد اور گارڈ کی ضمانت میں توسیع
Jan 26, 2025