لاہور ( لیڈی رپورٹر ) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام 2 روزہ 8 ویں ورلڈ ’’اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس‘‘ کے پہلے روز بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا معاشی مسائل کے پائیدار حل اور اقتصادی استحکام کیلئے ’’قومی اسلامی مالیاتی ترقیاتی فنڈ‘‘ قائم کرنے کی تجویز دی اور کہا بینک، جامعات،مستند معاشی ماہرین اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے اس کے کلیدی شراکت دار ہوں اور اس میں اسلامی مالیاتی نظام پر تحقیق کرنیوالے اداروں کو بھی شامل کیا جائے۔ سودی نظام معیشت کے خاتمہ کے بغیر انسانی بہبود اور منصفانہ معاشی نظام کا قیام ناممکن ہے۔ کانفرنس میں 22 ممالک سے نامور ماہرین، محققین اور ریسرچ سکالرز نے شرکت کی۔
سودی نظام خاتمہ کے بغیر انسانی بہبود ،منصفانہ نظام کا قیام ناممکن : حسین محی الدین
Jan 26, 2025