لاہور(نامہ نگار) شرپسند، دہشت گرد و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 504 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔21385 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 123 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں صوبہ بھر میں 6830 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے گئے۔ مجموعی طور پرایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 6754 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 152 پسٹلز،3 بندوقیں، 22 رائفلیں8 کلاشنکوف اور 3121 گولیاں برآمد کی گئیں۔
24 گھنٹے میں 504 سرچ و کومبنگ آپریشنز ‘123 مشتبہ افراد گرفتار
Jan 26, 2025