
چین میں روزانہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد میں نئے سال کے آغاز سے تقریباً 80 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، حکام نے کہا ہے کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک میں انفیکشن کا غیر معمولی اضافہ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ بیجنگ نے گزشتہ ماہ اپنی صفر کووڈ پالیسی کو اچانک ختم کردیا تھا جس کے نتیجے میں کورونا کی ایک بدترین لہر نے جنم لیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بیجنگ کے اعداد و شمار حقیقی تعداد کے صرف ایک حصے کی نمائندگی کرتے ہیں۔