
جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد عمران خان کی جانب سے جج زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔اس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے جبکہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔
بعدازاں عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی ہے۔
خیال رہے کہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود گزشتہ روز عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے تاہمعمران خان کے وکیل کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھیعدالت نے دو روز قبل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا. تاہم سینیر سول جج رانا مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ بھی عدالت میں تاحال جمع نہیں ہوا ہے۔