کراچی کی مقامی عدالت نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں معروف اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس میں عدالت نے دانیہ شاہ پر فردِ جرم عائد کردی اورایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔سماعت کے دوران دانیہ شاہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔مقدمہ کا ٹرائل 2 فروری سے شروع ہوگا۔ عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔دورانِ سماعت عدالت نے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر دانیہ نے جواب دیا کہ میرا نام دانیہ شاہ ہے۔عدالت نے پھر پوچھا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے؟ دانیہ نے جواب دیا کہ میرے والد کا نام مختیار ملک ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ 2022 سے پہلے اور بعد میں آپ نے ڈاکٹرعامرلیاقت کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔دانیہ شاہ نے عدلات کو بتایا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، یہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ میں ڈاکٹرعامر کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی تھی۔عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے ڈاکٹرعامر کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر بنائیں، جس پردانیہ شاہ نے بیان دیا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا .جس پر عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر 8 فروری کے لیے نوٹس جاری کیے۔سندھ ہائی کورٹ نے مدعیہ، پراسیکیوٹر ایف آئی اے، انویسٹی گیشن آفسر کو نوٹس جاری کرتے ہوے آئندہ سماعت پرریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔