Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم

Jan 26, 2023 10:01 AM, January 26, 2023
  • عاطف خالد بٹ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں پہلے تو پاکستان اور بھارت سے ہی ایسی آوازیں سننے کو ملتی رہی ہیں کہ وہ گجرات کے فسادات کے لیے براہِ راست ذمہ دار ہیں اور انھوں نے ان فسادات کو بڑھاوا دینے میں بنیادی کردار ادا کیا لیکن اب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم نے بھی اس بات پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے۔ India: The Modi Question کے عنوان سے بننے والی یہ دستاویزی فلم دو اقساط میں بی بی سی ٹو نامی چینل پر نشر کی گئی۔ اس دستاویزی فلم کے منظرِ عام پر آتے ہی نریندر مودی کی سربراہی میں چلنے والی بھارتی حکومت سیخ پا ہوگئی اور اس نے اپنے شہریوں کی اس فلم تک رسائی روکنے کے لیے ایمرجنسی قوانین کا نفاذ کردیا ۔ اس صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت نہ صرف خود عوام سے حقائق چھپانا چاہتی ہے بلکہ اگر کوئی غیر ملکی ادارہ ایسا کرنا چاہے تو اس کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

اس دستاویزی فلم میں نریندر مودی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں مختلف عہدوں پر عمودی سفر اور پھر گجرات کے وزیراعلیٰ بننے تک کی داستان کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں خصوصی طور پر مودی کے گجرات میں 2002ءمیں مذہبی بنیادوں پر ہونے والے فسادات میں کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہی وہ نقطہ ہے جسے بنیاد بنا کر بھارتی حکومت نے اس فلم کو بھارت کے خلاف بی بی سی کا پروپیگنڈا قرار دے کر اپنے ملک میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سینئر مشیر کنچن گپتا کہتے ہیں کہ حکومت نے ٹوئٹر اور یوٹیوب پر موجود ایسے درجنوں اکاو¿نٹس کو بند کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں جن کے ذریعے اس دستاویزی فلم کے کچھ حصے شیئر کیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس فلم میں بے بنیاد الزامات لگا کر بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

بھارتی حکومت اس دستاویزی فلم کی وجہ سے کس قدر برہم ہے اس کا اندازہ کنچن گپتا کے ٹوئٹر پر جاری اس بیان سے لگایا جاسکتا ہے:

Videos sharing BBC World hostile propaganda and anti-India garbage, disguised as ‘documentary’ on YouTube, and tweets sharing links to the BBC documentary have been blocked under India’s sovereign laws and rules.

(ان ویڈیوز پر جن میں بی بی سی ورلڈ کا مخاصمانہ پروپیگنڈا اور بھارت مخالف گند پیش کیا گیا ہے، جسے یوٹیوب پر ’دستاویزی فلم‘ کا روپ دیا گیا ہے، اور ان ٹویٹس پر جن میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کے لنکس دیے گئے ہیں، بھارت کی سالمیت کے قوانین و ضوابط کے تحت پابندی لگادی گئی ہے۔)

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

دوسری جانب، بی بی سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دستاویزی فلم ’اعلیٰ ترین ادارتی معیارات کے مطابق چھان بین کر کے تیار کی گئی ہے‘۔ حکومت کے اس فلم پر پابندی عائد کرنے کے بعد بھارت کے مختلف حلقوں میں ان نکات پر بحث شروع ہوگئی ہے جنھیں اس پیشکش میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے مغربی ساحل پر واقع ریاست گجرات میں فروری اور مارچ 2002ءمیں ہونے والے وہ مذہبی فسادات خاص توجہ کا موضوع بنے ہیں جن میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً ایک ہزار اور غیر سرکاری ذرائع کی تحقیق کی رو سے دو ہزار سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔ سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع اس بات پر متفق ہیں کہ مرنے والوں میں بڑی تعداد مسلمانوں کی تھی۔ ان ہلاکتوں کے علاوہ عصمت دری کے بھی سینکڑوں واقعات پیش آئے اور املاک کو جلانے اور نقصان پہنچانے کی بھی بیسیوں وارداتیں ہوئیں۔

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

گجرات میں جب یہ فسادات ہوئے اس وقت نریندر مودی وہاں وزیراعلیٰ تھے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مختلف ذرائع مودی پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ فسادات کے دوران ا نھوں نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہندو جتھوں کو مسلمانوں اور ان کی املاک کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کو دنگا فساد کرنے والے کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔ اب بی بی سی کی مذکورہ دستاویزی فلم میں یہ بتایا گیا ہے کہ 2002ءہی میں برطانیہ نے گجرات فسادات کے بارے میں ایک خفیہ تفتیش کی تھی جس سے پتا چلتا ہے کہ نریندر مودی ان فسادات کے لیے براہِ راست ذمہ دار ہیں کیونکہ انھوںنے دنگا فساد کرنے والوں کو آزادی دی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے مسلمانوں کو ہر طرح کا نقصان پہنچایا۔ بی بی سی نے اس خفیہ تفتیش کی غیر مطبوعہ رپورٹ برطانوی دفترِ خارجہ سے حاصل کی اور اس دستاویزی فلم میں اس کے حوالے دیے۔

پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

بی بی سی کی دستاویزی فلم میں مذکورہ رپورٹ کا حوالہ دے کر جو کچھ کہا گیا ہے اس کی تصدیق سیاسی ذرائع سے بھی یوں ہوگئی کہ 2001ءسے 2006ءتک برطانیہ کے وزیر خارجہ رہنے والے جیک سٹرا (Jack Straw) نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کے صحیح ہونے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک ٹیم نے گجرات جا کر ثبوت اور شواہد اکٹھے کر کے جو جامع رپورٹ تیار کی تھی وہ چشم کشا تھی۔ جیک سٹرا کے مطابق، اس رپورٹ سے پتا چلا کہ وزیراعلیٰ مودی نے نہ صرف پولیس کو قابو میں رکھنے بلکہ ہندو انتہا پسندوں کو آزادانہ طور پر کارروائیاں کرنے کے لیے حوصلہ افزائی دینے میں فعال کردار ادا کیا۔ سابق برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ قابلِ مذمت سیاسی مداخلت کی ایک مثال تھی کہ پولیس کو لوگوں کی حفاظت کے ان کے بنیادی کام سے روک دیا گیا۔

یہ صرف ایک دستاویزی فلم ہی نہیں بلکہ نریندر مودی کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے جس میں صراحت سے ان کے جرائم کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ بی بی سی نے اس دستاویزی فلم میں صرف ایک واقعے سے پردہ اٹھایا ہے، اب اگر کوئی ادارہ 2014ءمیں مودی کے بھارت کے وزیراعظم بننے سے لے کر اب تک کے واقعات کا جائزہ لے تو پتا چلے گا کہ مودی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی انتہا پسند سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے بھارت میں بسنے والی بالعموم تمام اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے تخریب کاری کے واقعات میں ملوث شدت پسند عناصر کی حوصلہ افزائی میں کس کس طریقے سے کیا کیا کردار ادا کیا۔ یقینا اقوامِ متحدہ سمیت تمام اہم عالمی اور بین الاقوامی اداروں کے پاس ایسے بہت سے واقعات سے متعلق کئی چشم کشا خفیہ رپورٹیں موجود ہوں گی لیکن ان میں کوئی بھی ادارہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کرنا چاہے گا کیونکہ سوا ارب سے زائد آبادی کا ملک صرف ایک جغرافیائی اکائی ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑی منڈی بھی ہے!

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عاطف خالد بٹ

عاطف خالد بٹ

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group