Waqt News
Monday | March 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کی امارات سے مداخلت کی اپیل 

Jan 26, 2023 9:58 AM, January 26, 2023
  • اسد اللہ غالب....انداز جہاں
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کی امارات سے مداخلت کی اپیل 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے ایک ٹی وی نیوز چینل ”العربیہ “کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔بھارتی قیادت ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر تمام دیرینہ تنازعات حل کرے تاکہ دونوں ممالک ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے اپنے وسائل غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کر سکیں، تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ءکا یکطرفہ غیر قانونی اقدام واپس لے۔کیونکہ بھارت کے ساتھ مذاکرات 5 اگست 2019 ءکے غیر قانونی اقدام کی منسوخی کے بغیرکسی طور ممکن نہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

وزیراعظم نے بجاطورپر کہا کہ بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے، گو کہ ہم اپنی پسند سے ہمسائے نہیں بنے ، اب یہ ہم پر ہے کہ ہمیں امن و خوشحالی سے رہنا چاہئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں، ان جنگوں کے نتائج مزید غربت، بے روزگاری اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں ابتری کے طور پر سامنے آئے، میرا بھارت کی قیادت اور وزیراعظم مودی کو یہ پیغام ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ایک میزپر مل بیٹھیں اور تمام حل طلب مسائل کے حل کیلئے بات چیت کاسنجیدہ آغازکریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، یہ بند ہونی چاہئیں اور دنیا کو یہ پیغام جانا چاہئے کہ بھارت بات چیت پر تیار ہے۔ہم مکمل طور پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، تاہم کشمیریوں کو ملنے والے حقوق یکطرفہ طور پر 5 اگست 2019ءکے اقدام سے ختم کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بھارتی قیادت کو یہ پیغام ہے کہ تنازعات ختم کرکے ہم اپنے وسائل کو ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے غربت، بے روزگاری کے خاتمہ، صحت اور تعلیم کی مثالی سہولیات کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں، دونوں ممالک جوہری طاقتیں ہیں،میں نے محمد بن زید سے یہ استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم خلوص دل کے ساتھ بھارت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے ،وہ سب کے سامنے ہے۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستان اور بھارت کو اپنے دوطرفہ مسائل باالخصوص جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے، وزیر اعظم پاکستان نے بارہا ریکارڈ پر کہا ہے کہ جب تک بھارت 5 اگست 2019 ءکے اپنے غیر قانونی اقدام کو واپس نہیں لے لیتا بھارت کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے منگل کو جاری وضاحتی بیان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

محمدشہبازشریف نے کہا کہ اس دنیا کی بقاءاور بقائے باہمی کا دارومدار امن پر ہے، دنیا میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جو تصّور سے بھی زیادہ ہیں، دنیا کو ہتھیاروں کی دوڑ سے نکلنا چاہئے، چین اور امریکہ کے درمیان پاکستان ایک پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو بدترین معاشی چیلنجوں کا سامنا ہے ،ہم ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے، محنت اور قربانی سے ان چیلنجوں پر قابو پائیں گے، ہمارے دوست ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں، جرمنی نے جاپان کو مکمل طور پر تباہ کیا تھا لیکن جاپان اپنی محنت سے آج دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے، پاکستان کے بھائیوں اور بہنوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ جس طرح خلیجی ممالک نے ریت کو سونے میں بدلا، سعودی عرب اس وقت دنیا میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک میں شامل ہے، ہمارے لئے ضروری ہے کہ محمد بن سلمان اور محمد بن زید کی قیادت میں جس طرح محنت اور لگن سے کام کیا جا رہا ہے ،اسی طرح ہم بھی اس سے سبق حاصل کریں۔

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات اور بھارت کے مابین خصوصی تعلقات ہیں، جن کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے امارات کے سربراہ سے بھارت کے ساتھ مذاکرات شروع کروانے کی اپیل کی ہے ۔اس وقت متحدہ عرب امارات اس پوزیشن میں ہے کہ وہ بھارت پر دباﺅ ڈالے اور اسے قائل کرے کہ کشمیر سمیت پاکستان کے تمام حل طلب مسائل پر بات چیت شروع کی جائے تاکہ دونوں ممالک اپنے قومی وسائل جنگی تیاریوں پر خرچ کرنے کی بجائے انہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کرسکیں۔ بھارت کیساتھ مذاکرات تبھی ممکن ہیں جب وہ 5اگست2019کے غیرقانونی ،غیرآئینی اقدام کو واپس لے۔ کیونکہ اس وقت تو5اگست کے سانحے کی وجہ سے دونوں ممالک کی تجارت بھی بند پڑی ہے ۔ 

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

دیکھنے کی بات یہ ہے کہ بھارت کس خلوص نیت سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھتا ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ کمپوزٹ مذاکرات چلتے رہے، ٹوٹتے رہے،امریکی صدر بل کلنٹن نے کارگل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کروائی تو انہوں نے اس امر کا اقرار کیا کہ وہ ذاتی حیثیت سے کشمیرکا مسئلہ حل کروائیں گے۔مگر صد حیف ! بھارت نے امریکی صدربل کلنٹن کی ایک نہ سنی،حالیہ برسوں میں بھارت نے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کی اور ایک بڑے تنازع کی شکل اختیار کرلی تو سلامتی کونسل نے اپنے خصوصی اجلاس میں اس امر پر زور دیا کہ برصغیر میں قیام ِ امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کروایا جائے اور اس کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مدنظر رکھا جائے۔ 

پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

عالمی انسانی حقوق کی متعدد تنظیمیں بھی بھارت پر زور ڈال رہی ہیں کہ وہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرے۔ مگر بھارت کی طرف سے میں نہ مانوں پر اصرار ہے ۔ کارگل کی جنگ لڑنے والے جنرل مشرف نے بھی آگرہ جاکرامن مذاکرات کرنے کی کوشش کی ، جنہیں بھارتی وفد کے سربراہ ایل کے ایڈوانی نے ناکام بنادیا۔پاک بھارت مذاکرات کیلئے پاکستان کی تمام کوششوں کے باوجود یہ بیل منڈھے نہ چڑھی۔ بھارت کی کہہ مکرنیوں نے برصغیر کے امن کو تہہ وبالا کرکے رکھ دیا ہے اور قیام امن کے تمام خواب ادھورے ثابت ہوئے ہیں۔ بہرحال اب وزیراعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ محمد بن زید سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں مداخلت کریں اور اپنا خصوصی کردار اداکرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کا حل نکالیں۔ خدا کرے کہ ان کا مشن کامیاب ہو۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group