Waqt News
Sunday | March 26, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

کووڈ۔19 سے ایکس بی بی ۔15تک

Jan 26, 2023 9:51 AM, January 26, 2023
  • طاہر جمیل نورانی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کووڈ۔19 سے ایکس بی بی ۔15تک

کووڈ۔19 کے بارے میں بعض ترقی پذیر ممالک تاہنوز یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ کووڈ ایک ایسا خطرناک و جان لیوا وائرس ہے جسکے بارے میں چار برس گزرنے کے باوجود ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دنیا بھر میں آناً فاناً پھیلا یہ وائرس ہے کیا؟ اس وبا پر مجھے آج پھر سے لکھنے اور آپ کو اسکے خطرات سے آگہی دینے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ 2023ءکے آغاز کے ساتھ ہی کووڈ کی ایک اور نئی خطرناک لہرنے برطانیہ‘ امریکہ‘ کینیڈا اور بعض یورپی ممالک سمیت پاکستان‘ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی پنجے گاڑنا شروع کر دیئے ہیں۔ 

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

ایکس بی بی۔ 15 نامی اس وائرس کی تحقیق پر مامور ماہرین کے مطابق یہ نئی Variant پہلی لہر اومی کرون سے بھی زیادہ خطرناک ہے جس نے چین کو ایک مرتبہ پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پاکستان‘ بھارت اور بنگلہ دیش میں اس لہر کے گو زیادہ کیسز ابھی سامنے نہیں آئے تاہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ ایکس بی بی۔15 سابقہ لہروں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ برطانیہ میں فلو‘ گلا خراب اور کووڈ کا سیزن چونکہ پہلے ہی جاری تھا اس لئے مسلسل فلو اور کھانسی کا کووڈ ٹیسٹ کٹ میں پازیٹو آنا اس بات کی دلیل ہے کہ فلو، کھانسی کے جراثیم کووڈ کا موجب بن رہے ہیں۔ برطانوی ہیلتھ اتھارٹی نے عوام کو آگاہ کردیا ہے کہ ہر شہری کو اب اپنے فیس ماسک کی کوالٹی تبدیل کرنا ہوگی کہ نئی وائرس سستے اور ہلکے کپڑے سے تیار کئے ماسک میں آسانی سے سرائیت کرسکتی ہے۔ 

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

لندن کے امپیریل کالج میں گزشتہ پانچ برس سے جاری کووڈ تحقیق گو جاری ہے تاہم اس جان لیوا وائرس پر بڑے پیمانے پر تحقیق کرنیوالی امریکی ایجنسیوں نے اب تک کی گئی اپنی تحقیق کے بعد یہ اقرار کیا ہے کہ بھرپور کوشش کے باوجود کووڈ۔19 اور اس سے پھیلنے والی مزید خطرناک لہروں کی بنیادی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ وائرس کو چمگادڑوں‘ سانپوں یا مینڈکوں سے جوڑنا اس لئے بھی حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا کہ مذکورہ جانور سے بیماری کے پھیلاﺅ کی معلومات بدستور کم اور مفروضوں پر مبنی ہیں اس لئے اس وائرس اور اس سے مزید جنم لینے والی لہروں پر تحقیقات جاری رکھنے کا عمل ناگزیر ہے۔ قارئین کا حافظہ اگر کمزور نہ ہو تو انہیں یاد ہوگا اکتوبر 2019ءمیں چین کے شہر وہان سے مبینہ طور پر جب اس وبا کے پھیلنے کی اطلاعات آئیں تو اس جان لیوا وائرس کے حوالے سے کئی غلط خبریں بھی دنیا بھر میں پھیلا دی گئیں۔ ڈیلٹا اور لیمبڈا نامی وائرسز پھیلتے ہی اموات میں جب مزید اضافہ ہونے لگا تو اس جان لیوا وائرس پر تحقیقات کرنیوالے عالمی صحت کے مختلف اداروں نے بڑھتی اموات پر قابو پانے کیلئے موڈورنا‘ ایسٹرازینکا اور فائزر بوسٹر کو فوری طور پر متعارف کروانے کا اعلان کیا تاکہ انسانی قوت مدافعت پر کووڈ۔19 کے مرتب ہونیوالے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ میں نے ہاتھ جوڑ کر اس وقت بھی منت کی تھی کہ اس وائرس کے بارے میں زیادہ انحصار دیسی ٹوٹکوں‘ ٹونوں‘ پھونکوں‘ سوکھے پتوں‘ تعویزوں اور دم درود پر نہ کریں بلکہ احتیاطی تدابیر ہی کو اس وبا کا علاج تصور کریں۔ مگر اس وقت بھی شعبہ افواہ سازی سے منسلک میرے بعض بے روزگار دوستوں نے راتوں رات ایسے ”سٹیریو ٹائپ“ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا جس کا اس جان لیوا وبا سے دور کا بھی تعلق نہ تھا تاہم ان ٹوٹکوں کی قیمت پر ان دوستوں کی بے روزگاری کے چند روز اچھے گزرے۔ میرے لئے یہ امر چونکہ تکلیف دہ تھا اسلئے میں نے کووڈ۔19 کے بارے میں برطانوی پاکستانیوں کو مزید آگہی دینے کیلئے اپنے چند لفظوں کو زبان دی جو آپ سے شیئر کرنا آج ضروری ہے۔

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

ہوا خشک کھانسی فلو کے ہمراہ بخار

سمجھ لو”کرونا“ کے ہو گئے شکار

رکھنا اب فاصلہ ضروری ہے

دور رکھنا وبا ضروری ہے

چھوڑ دو بوسہ و بغل گیری

جان کی اب بقاءضروری ہے

بھول جاﺅ یہ ”پب‘ ”کلب“ شیشہ

زندگی کا بھلا ضروری ہے

اس پر کرنا عمل بھی نورانی

جو بھی تم نے کہا ضروری ہے

نئی پھیلنے والی XBB.15 پر کی جانیوالی ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس وائرس کا بنیادی تعلق اومیکرون کی بدلنے والی Sub-Variant سے ہے جسے عام الفاظ میں KRAKEN کا نام دیا گیا ہے۔ فلو‘ گلا خراب‘ ہلکی کھانسی‘ چھینکیں اور بخار اس نئی Variant کی بنیادی علامات ہیں جسکے بارے میں زیادہ فکرمند ہونے کی ضرورت اس لئے بھی نہیں کہ موسم سرما کی شدید سردی میں کھانسی‘ فلو معمول کا حصہ تصور کئے جاتے ہیں مگر اس بات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں کہ یہ علامات کووڈ۔19 کی نئی لہر سے نمودار ہو رہی ہیں۔ گھر اور باہر فیس ماسک پہنے رکھنا‘ پیراسیٹامول کا استعمال اور سات روز تک گھر میں مکمل آرام کرنا ہی اس نئی لہر سے چھٹکارا حاصل کرنے کا اعلاج ہے۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ مذکورہ علاج ان مریضوں کیلئے ہے جو کووڈ انجکشن‘ بوسٹر اور فلو انجکشن لگوا چکے ہیں کہ یہ علاج محض قوت مدافعت بڑھانے کا ہے۔ اس وبا کے پھیلنے کی بنیادی وجوہات کب معلوم ہونگی‘ کتنا عرصہ درکار ہوگا‘ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ 

تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
طاہر جمیل نورانی

طاہر جمیل نورانی

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group