Waqt News
Monday | March 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

اللہ رحم کرے!!!!!

Jan 26, 2023 8:04 AM, January 26, 2023
  • محمد اکرم چوہدری
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اللہ رحم کرے!!!!!

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری گرفتار ہوئے ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان تحریکِ انصاف کے اعظم سواتی اور شہباز گل بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ سیاسی لوگوں کی یہ گرفتاریاں یقیناً افسوسناک ہیں لیکن اس کی ذمہ داری بھی ان لوگوں پر ہی عائد ہوتی ہے۔ بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما اگر اگر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور پھر اس نامناسب گفتگو کا سلسلہ نہ صرف جاری رہے بلکہ اس میں شدت آتی جائے ریاستی اداروں کو ہر وقت متنازع بنانے کی کوشش ہوتی رہے اور عوام میں ہر لمحہ نفرت پھیلانے، غلط بیانی کرنے اور لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے کا سلسلہ جاری رہے، اصلاح کا کوئی پہلو نظر نہ آئے، کوئی صورت دکھائی نہ دے، تحمل مزاجی کا کوئی راستہ نظر نہ آئے تو اس کا انجام کیا ہو گا۔ اختتام یہی ہوگا جو اعظم سواتی کے ساتھ ہوا جو شہباز گل کے ساتھ ہوا۔ جو کچھ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سیاستدانوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔ سیاست دان اس حالت کے ذمہ دار خود ہیں اگر آج ملک میں افراتفری ہے، نفرت ہے سیاسی انتشار ہے تو اس کی ذمہ داری کسی بیرونی طاقت پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ مسائل کے ذمہ دار ہمارے اپنے ہی رہنما ہیں جہاں تک تعلق فواد چوہدری کی گرفتاری کا ہے ذاتی حیثیت میں مجھے اس کا دکھ بھی ہے کیونکہ وہ صاف اور کھلی بات کرتے ہیں،  گفتگو کے ذریعے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اچھی بات چیت کی طاقت رکھتے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں میں انکے اچھے روابط بھی موجود ہیں ان سب کے ہوتے ہوئے بھی اگر وہ نامناسب الفاظ استعمال کریں تو یہ دکھ کی بات ہے اور ہر وقت دوسروں کو برا بھلا کہنا کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔  پاکستان میں تمام لوگوں کا مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رہا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے شاید کوئی جماعت نہ بدلی ہو لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے بہت سی جماعتیں بدلی ہیں۔ ہر نئے انتخابات میں کسی نئی جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے ہماری اخلاقی اقدار اور سیاسی سوچ تو وہ ہرگز نہیں ہے یا سیاست کا ماضی وہ نہیں ہے کہ ہر وقت دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے رہیں۔ فواد چودھری کی گرفتاری اور اس کا پس منظر دیکھیں یہ واقعہ آپ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے اگر آپ آپ سوچنا چاہیں تو اس سے بہتر چیز سامنے آسکتی ہیں لیکن اگر آپ یہ سمجھیں کہ جو آپ سوچتے ہیں جو آپ کرتے ہیں وہی درست ہے ایسے ہی آگے بڑھتے رہیں گے تو معاملات بہتری کی طرف نہیں جائیں گے۔  مختلف عدالتوں میں چکر لکھتے رہیں گے، ضمانتیں ہوتی رہیں گی، مقدمات بنتے رہیں گے پاکستان کا نقصان ہوتا رہے گا۔ اگر سیاستدانوں نے یہ طے کرلیا ہے کہ انہوں نے کوئی بہتر صورت نہیں نکالنی، مسائل حل نہیں کرنے تو پھر یاد رکھیں، جب صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا برداشت ختم ہو جائے گی چیزیں قابو سے باہر ہو جائیں تو کوئی آئے گا جو طاقت کے زور حالات کو قابو میں بھی کرے گا اور معاملات کو بہتر بھی کر لے گا۔ کیوں سب کسی طاقت کے مظاہرے کا انتظار اور انتظام کر رہے ہیں۔ فواد چودھری کہتے ہیں "میں تو کہتا ہوں کہ بائیس کروڑ عوام پر مقدمات بنا دیں مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہو گی۔  پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے، نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا، کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی، میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے عزت و احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔"

شہزادہ محمد بن سلمان کا مسجد نبوی کا دورہ، روضہ رسول پر حاضری

خدارا نیلسن منڈیلا کے ماننے والوں کو تو شرمندہ نہ کریں۔ نیلسن منڈیلا سے کیا غلطی ہوئی کہ ہم اسے یہاں ملایا جا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ فواد چودھری نے نیلسن منڈیلا کے حالات زندگی،فیصلوں اور گفتگو پر نظر ڈالی ہو گی کیا وہ ایسے سیاسی رویے کے ساتھ آگے بڑھتے تھے۔ خدارا نیلسن منڈیلا نہ بنیں، نہ کسی کو منڈیلا بننے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کے جذبات سے مت کھیلیں، پاکستان کا خیال کریں۔ کوئی سابق وفاقی وزیر ہو یا کوئی اور اہم عہدیدار یا ایک عام آدمی کیا سب کے ساتھ برابر سلوک نہیں ہونا چاہیے، آپ کیسے اپنے مرتبے کی وجہ سے بہتر رویے کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ کیا پاکستان کے ایک عام شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اداروں کو کہے کہ اس کے اچھا سلوک کیا جائے۔ جب آپ اقتدار میں تھے تو اس معیار پر کیا آپ نے لوگوں ہے ساتھ اچھا برتاؤ کیا۔ اللہ ملک پر رحم کرے اور ہمیں تعمیری سوچ کے حامل افراد کو منتخب کرنے کی طاقت عطا  فرمائے۔ جس راستے پر یہ چل رہے ہیں امن کی طرف تو بہرحال نہیں جاتا۔ کیونکہ جو حالات ہیں نظر آ رہا ہے کہ گرفتاریوں کا سلسلہ آگے بڑھے گا اور یہ فواد چودھری تک رکنے والی بات نہیں ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر رہنماؤں کے اشتعال انگیز، نفرت انگیز بیانات موجود ہیں اور وہ مستقبل میں بھی یہی زبان استعمال کریں گے تو یقینی طور پر ان کے خلاف بھی مقدمات قائم ہوں گے اور مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں

جب میں یہ کالم لکھ رہا ہوں اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق  لاہور میں فوج کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جب کہ رینجرز اور ایف سی کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی مزید نفری قصور، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ سے لاہور طلب کر لی گئی ہے۔ لاہور کو چاروں اطراف سے سیل کرنے پر غور ہو رہا ہے، عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ پنجاب پولیس نے عمران خان کی رہائش زمان پارک جانے والے تمام راستے جیل روڈ سے بند کر دیئے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کو زمان پارک کا سیکورٹی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ آخری اطلاعات ہیں اللہ رحم کرے۔

او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کی شدید مذمت

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمد اکرم چوہدری

محمد اکرم چوہدری

مشہور ٖخبریں
  • کینسر کی تشخیص کے بعد جیل میں قید سدھو کیلئے اہلیہ کا جذباتی ...

    Mar 25, 2023 | 14:02
  • امریکی صدر کا ایران کے حق میں بڑا اعلان

    Mar 25, 2023 | 13:42
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد ...

    Mar 25, 2023 | 14:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی حکومت نے حرمین شریفین میں تصویر کشی کے متعلق نئی ...

    Mar 26, 2023 | 18:30
  • او آئی سی کی فلسطین میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے ...

    Mar 26, 2023 | 18:27
  • تیونس کے قریب ایک اور کشتی ڈوبنے سے 19افریقی تارکین وطن ہلاک

    Mar 26, 2023 | 18:22
  • پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے:اسد عمر 

    Mar 26, 2023 | 18:17
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے محمد نواز کو افغانستان کے خلاف ...

    Mar 26, 2023 | 18:13
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پاکستان پر رحم کریں!!!!!

    Mar 26, 2023
  • فکر مند صدر پاکستان! بے رحم سیاست

    Mar 25, 2023
  • بھونچال رات، چاند رات 

    Mar 24, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Mar 24, 2023
  • آئین کی ’’بے توقیری‘‘ کا رونا 

    Mar 24, 2023
  • 1

    صدر مملکت کا وزیراعظم کو مراسلہ اور اسکے مضمرات

  • 2

    آئی ایم ایف کو  ”انف از انف “ کہنے کی ضرورت

  • 3

    تھرڈ آپشن سے بچنے کیلئے سیاسی قیادتوں کی بصیرت کا امتحان 

  • 4

    کفایت شعاری مہم اور افسران کی گاڑیاں

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں اور  کرۂ ارض کا مستقبل

  • 1

    اتوار ، 4 رمضان المبارک ، 1444ھ، 26 مارچ 2023ئ

  • 2

    ہفتہ ‘  3  رمضان  المبارک  1444ھ‘  25  مارچ 2023ء

  • 3

    جمعة المبارک، 2 رمضان المبارک ، 1444ھ، 24 مارچ 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قومی اسمبلی کا فورم چھوڑکر کیا ملا

    Mar 26, 2023
  • پانی کا عالمی دن اور پاکستان

    Mar 26, 2023
  • چومکھی لڑائیاں

    Mar 26, 2023
  • مفت آٹا.... سیاسی رشوت، سہولت یا مصیبت

    Mar 26, 2023
  • ”اس بار،ثواب کو ضرب دیجیے“

    Mar 26, 2023
  • جیت عمران کی ہوگی 

    Mar 26, 2023
  • اردو، بانیانِ پاکستان کی نظر میں 

    Mar 26, 2023
  • جمہوری تماشا

    Mar 26, 2023
  • یہ کیاہورہا ہے؟

    Mar 26, 2023
  •  مضر صحت دودھ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی

    Mar 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ کی فرضیت 

  • 2

    استقبالِ رمضان 

  • 3

    فضائل قرآن (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    نیاز مانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    ازخطبات اقبال

  • 4

    ضرب کلیم 

  • 5

    از کتاب اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group