سندھ کے عوام نفرت کی سیاست کومسترد کر دینگے ، مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے بلدیاتی ایکٹ پرڈرامہ کیا جا رہا ہے، اپوزیشن بلدیاتی ایکٹ کے نام پرلسانی فساد پھیلانا چاہتی ہے ، وسیم اختر،آفاق احمد اور خالد مقبول کے بیان نفرت انگیزنہیں؟،وزیراطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نفرت کی سیاست کومسترد کر دینگے ، مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے بلدیاتی ایکٹ پرڈرامہ کیا جا رہا ہے، اپوزیشن بلدیاتی ایکٹ کے نام پرلسانی فساد پھیلانا چاہتی ہے ، وسیم اختر،آفاق احمد اور خالد مقبول کے بیان نفرت انگیزنہیں؟ بلدیاتی الیکشن میں اپوزیشن کوذلت آمیزشکست ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ حکومت نےفرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی ، حکومت نے جان بوجھ کرسستی بجلی پیدا نہیں کی ، حکومت نے فرنس آئل مافیا کو فائدہ پہنچایا ، سندھ کی انڈسٹریز اورگھریلوصارفین کوگیس نہیں مل رہی، بلوچستان اور سندھ ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے ، یوریا کھاد کے بحران سے گندم کی فصل متاثرہونے کا امکان ہے ، گندم بحران سے آٹے کی قلت پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں کرپشن انڈیکس میں11درجے نیچے گئے ، ن لیگ کے دورمیں کرپشن انڈیکس میں10درجے کمی ہوئی ، پی ٹی آئی دورمیں ملک کرپشن انڈیکس میں اوپرگیا۔