یہی صورت حال رہی تو قیمت مزید بڑھانی پڑے گی، آٹا چکی مالکان
لاہور میں آٹا چکی مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔ لاہور میں چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی فی کلو قیمت 85 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کر دی گئی ہے۔ آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم اور بجلی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، یہی صورت حال رہی تو آٹا مزید مہنگا کرنا پڑےگا۔