ایل ڈی اے کی کارروائی،دو غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاون پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کے ہمراہ غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے دو غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دئیے۔خیابان جناح پر واقع ائر لائن سکیم میں غیر قانونی ریسٹورنٹ مسمار کر دیا گیا۔واپڈا ٹاو ن فیز ٹو میں پلاٹ نمبر11 ایم پر بنایا گیا غیر قانونی ریسٹورنٹ بھی مسمار کر دیا گیا۔