وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات وفد کا پنجاب میں سرمایہ کاری پرگہرے دلچسپی کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،تعمیراتی شعبے کیلئے متعدد مراعات دی گئی ہیں اورسرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں،کابینہ نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی والٹن ائیرپورٹ اورگرد ونواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی۔اتھارٹی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی۔
پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی۔صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں۔ وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آپ کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ہم پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آپ کے اقدامات کی ستائش کرتے ہیں۔ وفد کی قیادت تعاون پرائیویٹ لمٹیڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر حسین اعوان کررہے تھے
ڈائریکٹر سلمان ناصر عبداللہ،ایڈوائزرشہباز خان،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجو تھے۔