مہمان ٹیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر ہمت ہار گئی

کراچی: قومی ٹیم کے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت مہمان ٹیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کے کپتان کوئٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا، مہمان ٹیم کے کھلاڑی زیادہ دیر تک قومی ٹیم کے بولرز کے سامنے ٹھہر نہ سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر سب سے زیادہ رنز بناکر نمایاں رہے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لنڈے 35 فاف ڈوپلیسی 23،ربادا 21، ایڈن میکرم 13، ریسی وینڈرڈوسن 17، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15، تمبا باؤما 17، کیوش مہاراج صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر جوڑی نے جنوبی افریقہ کی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاسر شاہ نے 3 جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔