پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی تیزی ریکارڈ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز کے دوران بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 199.74پوائنٹس بڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رحجان برقرار ہے، کاروباری دوسرے روز کے دوران ٹریڈنگ کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 10.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، اس کے بعد سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی جس کے باعث انڈیکس تیزی سے بڑھنے لگا، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس میں 174.05 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی تھی۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46398.01 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 199.74 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 46287.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اس دوران 34 کروڑ 15 لاکھ 73 ہزار 515 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔