عائزہ اور دانش کی ایک اور خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کو اپنی ایک پیاری تصویر سے چونکا دیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم عائزہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنھیں ان کے مداح خوب پسند بھی کرتے ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ رومانوی پوز میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
View this post on Instagram
تصویر میں زرد رنگ کا لباس زیب تن کیے عائزہ اپنے شوہر دانش کے کندھے پر ہاتھ رکھے دکھائی دے رہی ہیں۔ونوں اس تصویر میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ایسے ہی ایک صارف نے دونوں کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انھیں لوو برڈز کہہ کر پکارا۔