امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلن کی نامزدگی کی سینٹ سے توثیق

امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینٹ نے فیڈرل ریزرو بینک کی سابق سربراہ جینٹ یلن کو ملک کی خزانہ کی وزیر مقرر کئے جانے کی تجویز کو منظوری دیتے ہوئے ان کی نامزدگی کی توثیق کی ہے۔وزیر خزانہ کے عہدے کے لئے جینٹ یلن کے نام پر سینٹ میں ووٹنگ ہوئی جس میں یلن کے حق میں 84 ووٹ پڑے جبکہ صرف 15 ارکان نے ان کے نام کی مخالفت کی۔جینٹ یلن امریکا کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔