اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے اسٹار اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، انھوں نے مداحوں سے ان کی صحت کی بہترین کیلئے دعا کرنے کی بھی درخواست کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی عباس نے اپنے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے سے متعلق بتایا۔
View this post on Instagram
کہیں دیپ جلے، دیوانگی اور مہرپوش جیسے مشہور سیریلز میں کام کرنے والے علی عباس نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
علی عباس نے مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی بھی درخواست کی ہے۔