سپر ٹنڈنٹس کو بھی 17 گریڈ میں ترقی دی جائے، ڈی جی سی اے اے سے اپیل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سپر انڈنٹس نے وفاقی وزیر ہوا باز غلام سر ور خان سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی اور عدالت عدلیہ کی پالیسی کے فیصلے کی روشنی میں انہیں گریڈ 17 میں ترقی دی جائے متاثرہ افسروں نے بتایا کہ سپر نٹنڈنٹس تقریبا 20 سال سے ایک ہی منصب پر کام کر رہےہیں بہت سے سپرنٹنڈنٹس اسی منصب کام کرتے ریٹائر ہو گئے ہیں جو ان کے ساتھ سراسر ظلم ہے انہوں نےاپیل کی کہ سی اے اے انتظامیہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر کے ملازمین کے مسائل فوری حل کرے۔