ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرے گی:چیئرمین واسا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف واضح برتری حاصل کرے گی ضمنی معرکہ میں بھی پی ڈی ایم کو شکست ہوگی مسلم لیگ ن نااہل سیاستدانوں کی جماعت ہے پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہونے پر سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کردیا ماضی میں بیرونی سرمایہ داروں سے بھی لوٹ مار کی جاتی رہی ہے پاکستان کو مقروض کرنے والے سیاستدانوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہا ر حلقہ پی پی51 کے محلہ وزیر الہ آباد میں مرزا عبد الروف کے گھر پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لالہ اسد اللہ پاپا، ڈاکٹر محمد رفیق ،یاسر بھٹہ ،اکمل سعید کھوکھر ،عامر رفیق اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی کوعوام مسترد کرچکے ہیں ۔