مہنگائی ‘ بے روزگاری عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے: رانا عبدالجبار
گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)جے آئی لیبر ونگ کے ضلعی صدر رانا عبدالجبارنے کہاہے کہحکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑتوڑ دئیے، مہنگائی اور بے روزگاری عوام کے لیے ناقابل برداشت ہے،عوام کا ریاستی نظام سے اعتماد اٹھ گیاہے، مزدور اسلامی اور خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،جماعت اسلامی ماضی میں بھی مزدوروں کے حق کی جنگ ہر فورم پر لڑتی آئی ہے اور آئندہ بھی ان کے حقوق اور فلاح و بہود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہی گی ، مزدوروں کا معاشرے میں کردار اہمیت کا حامل ہے کسی بھی قوم کی تعمیرو ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پی پی 56میں محمد انور خان کے ڈیرے پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری لیبر ونگ ناصر خان مروت ، محمد انور خان،مختار خان،صدر ایکشن کمیٹی رانا اظہارنے بھی خطاب کیا۔