حکومت کی معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی باعث تشویش ہے: میاں سلیم
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میاں سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی باعث تشویش ہے ،ٹیکس اہداف کو پورا کرنے اورٹیکس گزاروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے لئے عوام رضاکارانہ طور پر ٹیکس ادائیگی کا کلچر پروان چڑھائیں ، انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور عوام الناس اپنے مقروض ملک پاکستان کی معاشی پر رحم کھائیں اور ہر کاروبار کرنے والا شخص اپنے حصے کا ٹیکس خود ذمہ داری سے ادا کرے انہوں نے کہا کہ ملک کے زرعی رقبے پر تیزی سے قائم ہوتی ہائوسنگ سوسائیٹیز اور تعمیراتی منصوبے زراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کررہے ہیں ، حالانکہ رہائشی کالونیوں کے لئے آج بھی ناقابل کاشت رقبے کی کمی نہیں ہے اس لئے قابل کاشت رقبے پر تعمیراتی منصوبے اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی منظوری بند کر دی جائے ، انہوں نے کہ اکہ ملک میں فوری طور پر غیر روایتی معاشی اصلاحات کافاذ اشد ضروری ہے ملک میں بغیر لائسنس کاروبار کا تصور اب ختم کرنا ہوگا۔