معیاری تعلیم کے فروع کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سر گرم عمل ہے: ڈاکٹر ضیاء القیوم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہاہے کہ ملک بھرمیں سستی او رمعیاری تعلیم کے فروع کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سر گرم عمل ہے یونیورسٹی کے قیام کا بنیادی مقصد فاصلاتی نظام کے ذریعے ان لوگوں کو جو کسی وجہ سے تعلیم سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے یا جن کا سلسلہ تعلیم سے منقطع ہو گیا تھا انہیں گھروں کی دہلیز پر تعلیمی سہولتیں مہیا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ڈائریکٹر ریجنل سروسز ڈاکٹر انعام اللہ شیخ، کو آرڈینیٹر میجر (ر) محمد یونس، ریجنل ڈائر یکٹر گوجرانوالہ کیمپس ڈاکٹر ر سول بخش، پروفیسر محمد عارف خان، ضیاء المصطفی سلہر یا کے علاوہ دیگر اساتذہ، ٹیوٹرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں تقریب میں شر کت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بتایاکہ آٹو مشین کیلئے ا مسال 60 کروڑ روپے خر چ کئے گئے اور ڈیڑھ لاکھ سٹوڈنٹس کی ٹریننگ ورکشاپ کروائی اس کے علاوہ ملک بھر سے ٹیوٹرز کیلئے پونے دو لاکھ درخواستیں موصول ہو ئیں جبکہ 96 ہزار ٹیوٹرزکی ویری فیکیشن کی گئی۔