گوجرانوالہ:اینٹی کرپشن کی کارروائی ‘ طالب علم سے رشوت لیتے ا ی ایس ٹی ٹیچر گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایات کے تحت گوجرانوالہ ریجن میں کرپشن کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے ایک طالبعلم سے10 ہزار رشوت وصول کرنے والے ا ی ایس ٹی ٹیچر محمدابرار بٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے مذکورہ ٹیچر کامر س کالج سیالکوٹ قلعہ پیر مرادیہ میں بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزامینیشن کی ڈیوٹی دے رہا تھا وہ سٹو ڈنٹس سے پیسے لے کر نقل کرواتا تھا سرکل آفیسر نے جو ڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کر کے ٹیچر ای ایس ٹی محمد ابرار بٹ کو سٹوڈنٹ علی حسنین سے نشان زدہ 10 ہزار وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔