مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2149387ہو گئیں جبکہ کیسز10کروڑ سے تجاوزکر گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 431392ہو گئیں ،کیسز4لاکھ31ہزار392ہو گئے ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں153624ہو گئیں ،کیسز1کروڑ67لاکھ7ہزار سے تجاوز کر گئے ۔روس میں 69918 افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد37لاکھ38ہزار سے بڑھ گئی۔برازیل میں 217712ہو گئیں ، کیسز88لاکھ72ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں98531افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز36لاکھ69سے بھی بڑھ گئے ۔فرانس میں اموات 73494پہنچ گئیں ،کیسز کی تعداد بڑھ کر 30لاکھ 57ہزار ہو گئی ۔ سپین میں اموات 56208،کیسز26لاکھ97ہزار تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں85881ہو گئیں ، کیسز24لاکھ97ہزار تک پہنچ گئے ۔ترکی میں جاں بحق افراد کی تعداد25210ہوگئی ، متاثرین کی تعداد24لاکھ75ہزار بڑھ گئی ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 39 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024