ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش ہے: میاں سلیم شاہد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش ہے اور حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم و مرکزی جمیعت اہلحدیث سیاسی کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد سلیم شاہد نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے اور عوام کا جینا محال ہوچکاہے۔ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور عوام کی پریشانیوں کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک میں بیروزگاری میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں جرائم کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے عوام کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور عوام کی مشکلات کا جائزہ لے کر ایسے اقدامات کریں کہ جن سے عوام کو بہتر سہولیات میسر ہوں اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں۔