ڈسکہ‘ وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہو گی: عبدالرئوف مغل
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ایم پی اے حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ ڈسکہ اور وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے عوامی خدمت میں ن لیگ کا کوئی ہم پلہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام شریف برادران اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت دلائیں گے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مٹالی اصلاحات کیں اور پورے پنجاب میں سکولوں اسپتالوں کے علاوہ سڑکوں اور پلوں کے جال بچھا دئیے آج بھی عوام انکے کاموں کو یاد کر رہے ہیں۔