حافظ آباد:لاوارث10 سالہ عتیق لواحقین کے حوالے
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پولیس ترجمان علی حسنین کے مطابق پولیس کا اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری، تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے لاوارث ملنے والے 10 سالہ عتیق کے لواحقین کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر دیا، بچے کے لواحقین نے ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر اور ان کی ٹیم کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے لاوارث ملنے والے 10 سالہ عتیق کے لواحقین کو تلاش کر کے ان سے ملوا دیا۔