کاشتکار گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں: جاوید اقبال
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اس سال معتدل آب و ہوا اور بروقت بارشوں کی بدولت گندم کی فصل اچھی ہے انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کریں تاکہ انہیں گندم کی بھرپور پیداوار حاصل ہوسکے ایک بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل میں غیرضروری جڑی بوٹیاں بیالیس فیصد تک گندم کی پیداوار متاثر کرتی ہیں جس سے کسانوں کو نقصان ہوتا ہے جاوید اقبال نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے فنکاروں کو مفید مشورے دینے کے لئے مختلف نوعیت کی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف متحرک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور پیداوار میں اضافے کے لیے محکمہ زراعت کی طرف سے کاشتکاروں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور انہیں بیج کھاد کیڑے مار ادویات اور زرعی آلات کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔