بلاول حکومت کیخلاف عدم اعتماد کیلئے پی ڈی ایم قیادت کو اعتماد میں لے رہے ہیں: یوسف رضا
شجاع آباد(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہے ہیں پی ڈی ایم اداروں کی مضبوطی ، عوامی مشکلات کے خاتمے اور حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پی ڈی ایم قیادت کو اعتماد میں لے رہے ہیں پیپلز پارٹی اقتدارِ میں آ کر پہلی فرصت میں عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے اور پارٹی کارکنان کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شجاع آباد میں پیپلز لیبر بیورو ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری لئیق خان بلوچ کی رہائش گاہ پر چودھری شاہین میؤ ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملتان کی قیادت میں پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفد میں شفیق خان ،خواجہ فاروق، خواجہ عاشق ،چودھری عطاء محمد میو‘ رانا عابد نون‘ رانا رمضان نون سمیت دیگر کارکنان شریک تھے۔