سینئر صحافی رانا آصف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
کراچی(وقائع نگار)روزنامہ نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر رانا آصف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے اچانک دل کا دورہ پڑا اور خالق حقیقی سے جا ملے ان کی تدفین آج شاہ فیصل کالونی کے مقامی قبرستان میں ہوگی مرحوم کے انتقال پر روزنامہ نوائے وقت ریذیڈنٹ ایڈیٹر امین یوسف و دیگر اسٹاف نے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔