تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر سندھ حکومت مبارک کی مستحق ہے‘ راشد خاصخیلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پیپلزیوتھ کراچی کے صدر راشد خاصخیلی جنرل سیکریٹری حیدر خان ، جاوید بنوری اختر لونڈ رمیز صدیقی شاہ زیب بلوچ عفان صغیر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ سندھ حکومت ہمیشہ سے ہی عوام کا خیال رکھتی ہے۔ یوتھ ونگ کے کارکنان سندھ حکومت کو اس اقدام پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔