خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے خاتمہ کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
کراچی (نیوزرپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی(ماجو) اور آکسفیم پاکستان کے درمیان گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں تعلیم اور تفریح کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے خاتمہ کے لیئے ایک مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے جس کا مقصد یونیورسٹی کی ترتیبات میں تعلیمی اور تفریحی نقطہ نظر کے ذر یعے صنف پر مبنی تشددکے شعبوں میں دونوں ادارون کے درمیان باہمی تعاون کے لیے فریم ورک مرتب کرنا ہے۔ اس مفاہمتی یاداشت پر ماجو کی جانب سے ڈائیریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر اریب احمد اور اکسفیم کی جانب سے صنف کے ماہر سرتاج عباسی نے دستخط کئے۔ماجو اور آکسفیم کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کی کمپیوٹر سائینس فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شوکت دصی، بزنس ایڈمنسٹرشن فیکلٹی کے ایسو سی ایٹ ڈین ،ڈاکٹر ایس ایم نعمان شاہ، کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ایس خلیق الرحمان رازی اور دیگرسینئر اساتذہ کے علاوہ اکسفیم پاکستان کی پروجیکٹ کو آرڈینیٹر صدف ذکاء اللہ بھی موجود تھے۔