آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے وفد کی ڈی آئی جی موٹر وے سے ملاقات
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے وقت)پنجاب سرحد گڈز ٹرا نسپورٹ کے رہنماء ملک نثارحسین اعوان کی قیادت میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز و فیڈ ر یشنوں کے ر ہنمائوں کی ڈ ی آئی جی نیشنل ہائی وے ایند موٹر وے پولیس وصال فخر سلطان سے ملاقات ،گڈز ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل اور گڈز ٹرانسپورٹ مالکان کے تحفظات سے اگاہ کیا گیا،ویٹ اسٹیشنو ںاور کانٹاسسٹم پرتعینات ٹھکیدار کے عملے کا گڈز ٹرا نسپورٹ کے ساتھ ناروا سلوک،بلاجواز جرمانے اور لو کل پولیس کو ایف آر آئی دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا ،متذکرہ رہنماؤ ںمیںچیئرمین حاجی محمدرفیق خان ،حا جی رفاقت، جمیل عباسی،ذاکر حیات خان،خواجہ مہمند، راجہ فولاد، سکندر خان، طارق محمود، نجف خان،ممتاز ستی، حاجی عزیزجبکہ موٹر وے پولیس کی جانب سے سیکٹر کمانڈ نارتھ شفیق الرحمن،ڈی ایس پی ٹیکسلا عامر جمیل،این ایچ اے کے ڈائریکٹرسمیت دیگر عہدیدا ران موجود تھے، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس وصال فخر سلطان راجہ نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے جائز مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ویٹ اسیٹش یا تو قانون کے مطابق کام کرینگے یا پھر بند کر دینگے،ویٹ اسٹینوں پر موٹر وپے پولیس کی تعیناتی کو غیر مناسب سمجھتا ہوں، اس سلسلے میں متعلقہ وزارت کے ذمہ داران سے مشاورت کے بعد اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا، بلاجواز گڈز ٹرانسپور ٹ کو تنگ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی بغیر ایکسیڈنٹ لوکل پولیس کے زریعے ایف آئی آر نہیں ہوگی،راستے میں بغیر وائلیشن جرمانے نہیں کئے جائیں گے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں۔