ہزارہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شخص کی جان لے لی
حسن ابدال ( نامہ نگار)ہزارہ روڈ پر سپیڈ بریکرز ختم کرنے کے بعد آئے روز قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع معمول بن گیا ۔ گذشتہ روز ہزارہ روڈ پربوٹی پنڈ کا رہائشی خالد ولد بنارس نامی بزرگ شہری کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا جس کے نتیجے میں خالد ولد بنارس موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے مرنے والے بزرگ کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد پویس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔ دریں اثناء ہزارہ روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لیے عرصہ دراز سے بنے سپیڈ بریکر کچھ عرصہ قبل ختم کر دیے گئے جن کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیائع معمول بنتا جا رہا ہے ۔