عوام نے مسترد کیا تو پی ڈی ایم نے اسمبلیوں کا رخ کرلیا: شبلی فراز
اسلام آباد (نامہ نگار) فاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کئی بیانیے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہیں۔ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نکلے تھے۔ عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ایک پی ڈی ایم ہے اور کئی بیانیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کا عدم اعتماد پر زور ہے اور احسن اقبال کے اس پر شکوک و شبہات ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کا لانگ مارچ پر اصرار ہے۔