نوجوان نسل اور نشہ!

مکرمی! آج نوجوان نسل جس تیزی سے منشیات کی طرف مائل ہورہی اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ملک تباہ و برباد ہوجائے گا۔ سگریٹ ‘ چرس‘ ہیروئن‘ گردا‘ شیشہ‘ آئس اور سب سے بڑھ کر گڑکا عام ہے۔ پان و سگریٹ کی دکانوں پر رش اور نوعمر لڑکے گٹکے کے خریدار اپنے مستقبل کی بربادی سے نا آشنا اس بات کو نظرانداز کرتے ہوئے کہ گٹکا کینسر جیسے خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ اب سکولوں کی لڑکے لڑکیاں چرس کے عادی ہورہی ہیں۔ چرس‘ ہیروئن پولیس کی سرپرستی میں ہر علاقے میں بک رہی ہے۔ ہیروئن کے نشئی نہ صرف اپنی صحت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں بلکہ نشہ کی ضرورت پر چوری ڈکیتی بھی کرتے ہیں۔ اکثر ٹریفک سگنلز پر اور گلیوں ‘ محلوں میں جھوٹی قسمیں کھاتے پیسے مانگتے ہیں اکثر اپنے بچوں کے بھوکے ہونے اور گھر میں راشن نہ ہونے اور بچیوں کا بتا کر بھیک مانگتے ہیں پھر ہیروئن کا محلول بنا کر ٹیکے بھی ‘ شیشہ جو ایک حقے کی مانند ہوتا ہے اس کے تمباکو کے کئی ذائقے ہوتے ہیں نوجوان نسل میں عام ہے اس کے کئی شیشے کیفے پوش ایریا میں کھلے ہوئے ہیں آج کل آئس کا نشہ بھی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرم پورہ ۔ لاہور)