ملازمین کی تنخواہوں اور نپشن میں اضافہ کیا جائے

مکرمی! ملک میں حالیہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی وجہ سے دیگر عوام کی طرح غریب ملازمین اور پنشنرز ازحد پریشان ہیں۔ حکومت نے گزشتہ سال بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ایک فیصد بھی اضافہ نہیں کیا تھا۔جن لوگوں نے اپنی ساری عمر اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے پوری زندگی اداروں کو چلایا ان کو آخری عمر میں پنشن کے واحد سہارے سے محروم کرنا معاشی قتل کے مترادف ہے۔ پنشنروں اور ملازمین کے چولہے موجودہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ اُن کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے اور بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم تیس فیصد اضافہ کر کے ان کی مایوسیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے آمدنی کے وسائل بڑھائے اور اداروں کی استعداد کار میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے موجودہ بجٹ کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے التماس ہے کہ وہ وزارت خزانہ کو حکم صادر کریں کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کر کے کروڑوں ملازمین اور پنشنروں پر رحم کریں اور ان کی زندگی کو آسان بنائیں بصورت دیگر یہ دونوں طبقے مہنگائی کے سیلاب میں بہہ جائیں گے۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)