سید مخدوم اسد شاہ پی پی پی امریکہ کے نائب صدر منتخب
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سید مخدوم اسد شاہ پی پی پی امریکہ کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔ پی پی پی امریکہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مخدوم سید اسد شاہ کی تعیناتی بطور نائب صدر واشنگٹن ڈی سی چیپٹر ہوئی ہے۔ اس موقع پر پی پی پی امریکہ کے صدر محمد خالد اعوان نے مخدوم اسد شاہ کے لیے نہ صرف نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ یہ امید بھی ظاہر کی کہ ان کے نائب صدر بننے سے پی پی پی امریکہ پہلے سے ذیادہ مضبوط ہوگی۔ مخدوم اسد شاہ کے قریبی حلقوں اور دوستوں جن میں عرفان عباس شاہ، فدا وسان، بلاول بگٹی اور ورکرز پاکستان پیپلز پارٹی نے ان کو تعیناتی کی مبارکباد دی۔