Waqt News
Monday | March 08, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں گے: حمزہ شہباز
  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
  • تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا
  •  سعودی عرب ، سال میں ایک لاکھ خواتین کی کاروبار کیلئے رجسٹریشن
  • چوہدری برادران نے بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف گیلانی کی حمایت سے معذرت کرلی

مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

Jan 26, 2021 9:27 AM, January 26, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مودی سرکار کے جنونیت ترک کرنے تک ایسے واقعات اچنبھا نہیں 

بھارتی یوم جمہوریت سے دو دن پہلے دہلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ رپورٹس کے مطابق خان مارکیٹ کے میٹرو سٹیشن پر ایک گروپ پیدل اور چھوٹی بائیکس پر آیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر چلا گیا۔ اس گروپ میں لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ اسکے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی جو لکیر پیٹنے موقع پر پہنچی تو وہاں کوئی بھی نہیں تھا۔ بعدازاں پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ پولیس نے انکے گھر والوں سے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

بھارت میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر کشمیری ہمیشہ سے یوم سیاہ مناتے چلے آئے ہیں۔ بھارت خود کو سب سے بڑی جمہوریت اور سیکولر سٹیٹ باور کراتا چلا آرہا ہے۔ بھارت میں مروجہ جمہوریت اسکے ماتھے کا کلنک بن گئی اور سیکولرازم دفن ہو چکا ہے۔ شدت پسندی ہر دور میں کسی نہ کسی صورت میں جاری رہی اور اب تو مودی نے بھارت کو مکمل طور پر ہندو شدت پسند ریاست بنا دیا ہے۔ جہاں اقلیتیں بدترین حالات سے دوچار ہیں اور اقلیتوں کے ساتھ سوقیانہ سلوک حکومت کی سرپرستی میں ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تو بربریت انتہائوں کو پہنچ چکی ہے۔ 5؍ اگست 2019ء کے بہیمانہ اقدامات کے باعث انسانی المیہ بدترین شکل اختیار کر چکا ہے۔ ڈیڑھ سال سے کشمیریوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔ تاریخ میں اس قدر طویل عرصے تک کبھی کرفیو نافذ نہیں کیا گیا۔ انسانی حقوق کی پامالی پہلے بھی کم نہیں تھی‘ لیکن بھارت تو اسکی حدیں عبور کر چکا ہے۔ حسب سابق آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائیگا۔ اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے کشمیری دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں‘ ریلیاں نکالیں گے‘ کانفرنسیں کرینگے اور پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہونگے۔ 

عمران نے حفیظ شیخ کی شکست کا بدلہ اعتماد کے ووٹ سے لیا

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا جاتا ہے‘ اس کا اظہار عموماً ہوتا رہتا ہے تاہم بھارت کے یوم جمہوریہ‘ یوم آزادی اور دیگر خصوصی ایام پر زیرعتاب لوگ زیادہ شدت کے ساتھ حکومت کے متعصبانہ رویوں کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان کے بھارت میں پرچم لہرانے‘ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا مقصد دنیا کے سامنے اقلیتوں کے ساتھ سلوک کا ایک طرح سے موازنہ بھی ہوتا ہے۔ بھارت میں کئی بار پاکستان کا پرچم لہرانے اور زندہ باد کے نعرے لگانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔ دو سال قبل شاہجہاں کی برسی کے موقع پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے تاج محل میں داخل ہو کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔ ایسا کرنے والوں کے ساتھ بھارتی حکومت سفاکانہ سلوک کر تی ہے۔ اگرلوگ ظلم اور جبر سے ایسے احتجاج سے باز آسکتے تو بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں فوج کی تعداد نو لاکھ اور اسے مہلک اسلحہ سے مسلح کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ 

کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک غریب ہوتا گیا: صدرعارف علوی

بھارت میں شدت پسند ہندوئوں کے سوا نچلی ذات کے ہندوئوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ مسلمان خصوصی طور پر ’’مودی ازم‘‘ کے نشانے پر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جس طرح کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور سکھوں کے ساتھ جو کچھ کیا گیایہ ہالوکاسٹ ہی کی ایک قسم ہے۔ مودی سرکار کے ایسے طرز انتظام اور اقلیتوں سے انتقام کو اسی لئے نازی ازم سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ سکھ گولڈن ٹیمپل پر یلغار کا غم کبھی نہیں بھلا سکتے۔ اب پھر سکھوں کو متنازعہ زرعی قوانین کے تحت زیرعتاب لایا جا رہا ہے جس پر وہ بپھرے ہوئے ہیں مگر مودی حکومت قوانین پر نظرثانی کرنے پر تیار نہیں ہے۔ آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر سکھ مظاہرین دہلی کی طرف مارچ کرررہے ہیں۔ 

اعتماد کا ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں‘ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے: سراج الحق 

شدت پسند ہندوئوں کی طرف سے مسیحیوں‘ مسلمانوں اور سکھوں کی عبادت گاہوں کو گرانے اور جلانے کا سلسلہ عرصہ سے جاری ہے۔ بابری مسجد کو گرا کر مندر تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس پر سب سے بڑی اقلیت کا مشتعل ہونا فطری امر ہے۔ آل انڈیا یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ بدرالدین کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کی نظریں مزید تین ہزار سے زائد مساجد پر ہیں۔ اسکے بعد مسلمانوں کا مزید غضب ناک ہونا نوشتہ دیوار ہے۔ 

اقلیتوں کے ساتھ سلوک کی بات کی جاتی ہے تو کرونا کے شروع میں مسلمانوں کو اسکے پھیلائو کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ مسلمانوں پر کرونا کے علاج کے دروازے بند اور کئی کو کرونا میں مبتلا ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے مار دیا گیا۔ گزشتہ سال دہلی میں مسلمانوں کے گھروں اور انکی املاک کو جلا دیا گیا اور یہ سب کچھ مودی سرکار کے ایماء پر شہر کے باہر سے لوگوں کو لا کر کرایا گیا۔ مودی فطرتاً سفاک شخص ہے۔ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو اسی کے حکم پر اسکی وزارت اعلیٰ کے دوران جلا کر شہید کردیا گیا تھا۔

شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ہورہی ہے‘ والد کا دعویٰ

 ظالم حکومت کیخلاف آوازیں بھارت کے اندر سے بھی اٹھ رہی ہیں۔ عوام حکومت سے مطمئن اور شاد کام ہوں تو خصوصی ایام کے مواقع پر اپنے مثبت جذبات کا اظہار کرتے ہیں‘ جشن مناتے ہیں جبکہ حکومت کیخلاف نکل کر کھڑے ہو جانا اور نعرے بازی اپنے خلاف ریاست کے معاندانہ رویوں کا اظہار ہے۔ عالمی برادری کو ریاستی سطح پر اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے گئے بغض و عناد پر مبنی سلوک کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ بھارت راہ راست پر نہیں آتا تو پابندیوں کے آپشن سے بھی گریز نہ کیا جائے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • بھارت: مودی سرکار مسلم خواتین کےعزم و استقلال سے ...

    Jan 02, 2020 | 13:59
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • بے حرمتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سزا دینے کیلئے جامع ...

    Sep 16, 2020 | 21:24
  • بھارت : لاک ڈاؤن میں مزید 18 مئی تک توسیع کا اعلان

    May 02, 2020 | 14:07
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پنجاب میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا فیصلہ قبول کریں ...

    Mar 07, 2021 | 23:00
  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خواتین کے حقوق کے تحفظ کے ...

    Mar 07, 2021 | 22:32
  • تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون ...

    Mar 07, 2021 | 22:19
  •  سعودی عرب ، سال میں ایک لاکھ خواتین کی کاروبار کیلئے ...

    Mar 07, 2021 | 22:06
  • چوہدری برادران نے بلاول بھٹو سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ...

    Mar 07, 2021 | 21:55
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • 1

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 2

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 3

    سبی میں پانچ پنجابی مزدوروں  کی ٹارگٹ کلنک

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 5

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 1

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 2

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 5

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • معاشرتی اصلاح اور فلاح کا ضامن ۔۔ مضبوط ومستحکم ...

    Mar 07, 2021
  • ’’ اعتماداُلدّؔولہ وزیراعظم عمران ؔخان !‘‘

    Mar 07, 2021
  • گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت 

    Mar 07, 2021
  • صحیح راستہ اختیار کریں

    Mar 07, 2021
  • ہم کیسے مسلمان ہیں؟

    Mar 07, 2021
  • وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ 

    Mar 07, 2021
  • کمزور سیاسی ورکر اور ووٹ کی عزت     

    Mar 07, 2021
  • ریاست مدینہ نیا پاکستان اور پنشنرز 

    Mar 07, 2021
  •   حکمران اور معاشرہ  گزشتہ سے پیوستہ

    Mar 07, 2021
  • میں اللہ سے کہونگی کہ آئندہ انسانوں کی شکل نہ ...

    Mar 07, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جنت کی نعمتیں

  • 2

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 3

    نماز کی تاکید

  • 4

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 5

    معاف کرنے کی عادت

  • 1

     خیانت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    قربانیاں

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منزل

  • 1

    زوالِ

  • 2

    دعا 

  • 3

    آشنائی

  • 4

    قوم 

  • 5

    خاک و خوں

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    شادی کا معاملہ: شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین آفریدی کا بیان

  • 2

    کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

  • 3

    اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

  • 4

    نیلم منیر کی محبت

  • 5

    شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہورہی ہے‘ والد کا دعویٰ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group